Live Updates

جھوٹ بولنا اور سچ کو دبانا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے، سچ بولنے پر اپنی ہی جماعت کے اہم رہنما کو دھمکیاں دینے سے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آگیا

وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید کی جسٹس وجیہہ الدین کو دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت

پیر 24 اگست 2015 13:14

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات و قومی ورثہ سینیٹر پرویز رشید نے تحریک انصاف کے ایگل گروپ نامی ونگ کی طرف سے پی ٹی آئی رہنما جسٹس وجیہہ الدین احمد کو دھمکیاں دینے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جھوٹ بولنا اور سچ کو دبانا تحریک انصاف کا وطیرہ بن چکا ہے اب سچ بولنے پر اپنی ہی جماعت کے ایک اہم رہنما کو دھمکیاں دینے سے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ سامنے آگیا ہے۔

(جاری ہے)

بعض نیوز چینلز پر چلنے والی اس خبر جس میں بتایا گیا کہ پی ٹی آئی کے ایگل گروپ نامی ونگ کی طرف سے جسٹس (ر) وجیہہ الدین کو دھمکی آمیر خط بھیجا گیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ وہ پی ٹی آئی چیئرمین کے خلاف باتیں کرنا بند کردیں کا حوالہ دیتے ہوئے پرویز رشید نے کہا کہ جسٹس وجیہہ الدین احمد قوم کے لئے انتہائی محترم شخصیت ہیں ان کی پاکستان کے لئے خدمات ناقابل فراموش ہیں ایک سچے اور محب وطن پاکستانی رہنما کے خلاف پی ٹی آئی کی طرف سے فاشٹ ہتھکنڈے استعمال کرنا نہ صرف قابل مذمت ہے بلکہ ناقابل قبول بھی ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات