اسلام آباد : پاک بھارت کشیدگی ، مسافروں نے مشہور بس سروس کی بس رکوا دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اگست 2015 13:49

اسلام آباد : پاک بھارت کشیدگی ، مسافروں نے مشہور بس سروس کی بس رکوا دی۔

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اگست 2015 ء) : پاک بھارت کشیدگی اب عوام میں بھی نظر آنے لگی. جس کی مثال آج صبح اُس وقت دیکھنے کو ،ملی جب اسلام آباد سے لاہور آنے والی ایک مشہور کمپنی کی بس میں موجود مسافروں نے بس رُکوادی.

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بس میں انتظامیہ کی جانب سے بھارتی فلم چلائی گئی جس پر بس میں موجود مسافروں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے بھارتی فم بند کرنے کا مطالبہ کیا اور موقف اپنایا کہ بھارت ہمارا دشمن ہے لہٰذا بھارتی فلم کو بھی بند کیا جائے.

واضح رہے کہ گذشتہ ہفتے میں پاکستان اور بھارت کے مابین کشمیر کو لے کر تنازعات چلتے رہے ہیں. علاوہ ازیں بھارت کی ایل و سی اور سیز فائر کی مسلسل خلاف ورزی اور کشمیریوں پر ڈھائے جانے والے مظالم پر پاکستانی قوم بھی ان سے اظہار یگانگت کے لیے کُھل کر سامنے آ گئی ہے.

متعلقہ عنوان :