”عشق پازیٹو “کی جوڑی”عشق نیگیٹو“ہوگئی، فلمسٹار نور اور ولی بخاری میں دوریاں بڑھنے لگیں

پیر 24 اگست 2015 14:05

”عشق پازیٹو “کی جوڑی”عشق نیگیٹو“ہوگئی، فلمسٹار نور اور ولی بخاری ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)فلمسٹار نور اور اداکار ولی بخاری میں دوریاں بڑھنے لگیں، تفصیلات کے مطابق کلاسیکل گلوکار استاد حامد علی خانکے بیٹے ولی بخاری اور فلمسٹار نور کے درمیان دوریاں بڑھنے لگیں۔

(جاری ہے)

دونوں کافی عرصے سے ہر تقریب میں اکھٹے دیکھے جاتے تھے اور ایکدوسرے کی تعریفوں کی پل باندھ دیتے لیکن گذشتہ دنوں ولی بخاری نے امریکہ میں مقیم پاکستانی نژادلڑکی سے منگنی کر لی جس کے بعد اداکارہ نور اور ولی بخاری میں دوریاں پیدا ہونا شروع ہوگئیں اور اب اداکارہ نور اکثر تقاریب میں اکیلی ہی نظر آتی ہیں جبکہ دونوں کی فلم”عشق پازیٹو “بھی زیر تکمیل ہے۔