اٹلی مائونٹین بائیک ورلڈ کپ ، آرون گوین اور راشیل ایتھرٹن کامیاب رہے

پیر 24 اگست 2015 14:38

اٹلی مائونٹین بائیک ورلڈ کپ ، آرون گوین اور راشیل ایتھرٹن کامیاب رہے

روم (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار24اگست۔2015ء) اٹلی میں ماؤنٹین بائیک ورلڈ کپ کا دلچسپ ایونٹ اختتام کو پہنچ گیا ، مردوں کی کیٹیگیری میں امریکا کے آرون گوین اور خواتین کا مقابلہ برطانیہ کی راشیل ایتھرٹن نے جیت لیا ، اٹلی میں ہونے والے ماؤنٹین بائیک ورلڈ کپ میں شاندار مقابلے دیکھنے کو ملے ، رائیڈرز نے پتھریلے اور ناہموار ٹریک پر اپنی مہارتوں کے جوہر دکھا کر شائقین سے خوب داد سمیٹی ۔

(جاری ہے)

امریکہ کے آرون گوین نے سب سے پہلے فنش لائن عبور کر کے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا ۔ ایونٹ میں ہونے والی خواتین کی ریس میں صنف نازک نے بھی خطرناک راستوں پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا ۔ سب نے ایک دوسری پر برتری لے جانے کیلئے خوب ہاتھ پاؤں چلائے ۔ برطانیہ کی راشیل ایتھرٹن نے سب سے زیادہ 1660 پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے عالمی ٹائٹل جیت لیا ۔

اٹلی مائونٹین بائیک ورلڈ کپ ، آرون گوین اور راشیل ایتھرٹن کامیاب رہے