بالی ووڈ فلم”بہو بلی“کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی

پیر 24 اگست 2015 14:39

بالی ووڈ فلم”بہو بلی“کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)بالی ووڈ فلم”بہو بلی“کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی، تفصیلات کے مطابق بالی ووڈ کی مہنگی ترین فلموں میں شمار ہونے والی اور اڑھائی سو کروڑ کی لاگت سے بننے والی فلم”بہو بلی “کو پاکستان میں نمائش کی اجازت مل گئی۔

(جاری ہے)

ایس راج مولی کی ہدایتکاری میں بننے والی اس فلم کی کہانی دو بھائیوں کے درمیان تخت نشینی کی جنگ پر مبنی ہے ۔فلم جمعہ کے روز سے سینما گھروں کی زینت بنے گی۔