سی ڈی اے کو ڈپلومیٹک انکلیو سمیت اسلام آباد کے تمام علاقوں سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایت

پیر 24 اگست 2015 14:58

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) حکومت نے سی ڈی اے کو ڈپلومیٹک انکلیو سمیت اسلام آباد کے تمام علاقوں سے تجاوزات ہٹانے کی ہدایت کر دی ۔میڈیا رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم کے خصوصی معاون طارق فاطمی نے اس امر کا اظہار کیا ہے کہ پاکستان میں غیر ملکی سفارتخانے اور عالمی تنظیمیں تجاوزات کی لت میں پڑ چکی ہیں جس نے کئی سالوں تک پاکستانی معاشرے کو بھی گھیرا ہوا ہے ۔

ذرائع کے مطابق سی ڈی اے کو ہدایات جاری کی ہیں ۔ طارق فاطمی کا کہنا تھا کہ اس سرگرمی کا کوئی سرکاری نام یا اصطلاح نہیں ہے اور اس کو عمومی طور پر قبضہ مافیا یا غیر قانونی تجاوزات کہا جاتا ہے اور ملک میں عمومی طور پر اس کو لینڈ مافیا کا نام دیا جاتا ہے سی ڈی اے چیئرمین کو لکھے گئے ایک خط کے مطابق طارق فاطمی نے گزشتہ ماہ ڈپلومیٹک انکلیو کا دورہ کیا اور یہ ملاحظہ کیا کہ بعض سفارتخانے حکومت کی طرف سے الاٹ کردہ اراضی سے متین نہیں اور منظم تجاوزات میں ملوث ہیں اور قریبی پلاٹوں اور سڑکوں پر قابض ہونا شروع ہو گئے تاکہ زیادہ سیکورٹی کو یقینی بنایا جا سکے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے تسلیم کیا کہ ملک کی موجودہ صورت حال فل پروف سیکورٹی اقدامات کا تقاضا کرتی ہے ۔ جس میں اضافی انفراسٹرکچر اور الیکٹرونک اصلاحات کی تنصب ہے تاہم یہ تمام اقدامات الاٹ شدہ زمین کی حدود کے اندر پاکستان کے قانون کے مطابق ہونا چاہئے ۔ بہت سے سفارتخانوں نے فٹ پاتھوں ، قریبی سڑکون ، عام شاہراؤں پر تجاوزات کی ہیں اور ان کو اپنی گاڑیوں کے لئے اضافی پارکنگ میں تبدیل کیا ہے انہوں نے اس تشویش کا اظہار کیا کہ یہ ہمارے قواعد و ضوابط سمیت ویانہ کنونشن کے اصولوں کی بھی خلاف ورزی ہے جس پر ان تمام ممالک نے اس پر دستخط کئے ہیں ۔

اپنے ملک میں اپنے سفارتخانے کے باہر وہ ایک گاڑی کو بھی باہر کھڑا نہیں ہونے دیں گے ۔ تاہم یہاں پر وہ ایسی سرگرمیوں میں مصروف کار ہونے میں کسی ہچکچاہٹ کا مظاہرہ نہیں کرتے جو سراسر سفارتی اصولوں کی خلاف ورزی کے زمرے میں آتا ہے انہوں نے خصوصی طور پر فرانسیسی سفارتخانے کا ذکر کیا ہے

متعلقہ عنوان :