کراچی، احاطہ عدالت سے دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں قید خطرناک ملزم فرار

ملزم تنویر کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا

پیر 24 اگست 2015 14:59

کراچی، احاطہ عدالت سے دہشت گردی کی سنگین وارداتوں میں قید خطرناک ملزم ..

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) کراچی میں انسداد دہشت گردی کی عدالت کے احاطے سے دہشت گردی کی سنگین وارداتوں کے الزام میں قید خطرناک ملزم فرار ہو گیا ۔ تفصیلات کے مطابق پیر کے روز کراچی میں دہشت گردی کے الزام میں کرچی جیل میں قید ایک ملزم تنویر کو پولیس نے پیشی کے لئے انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت میں لایا جہاں ملزم تنویر پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چکمہ دے کر فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ملزم تنویر کو دھماکہ خیز مواد رکھنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا اور اس کے علاوہ بھی وہ دیگر جرائم میں ملوث رہا ہے ۔ ملزم کے فرار ہونے کے بعد پولیس اہلکاروں میں کھلبلی مچ گئی اور پورے عدالتی احاطے میں پولیس نے ملزم تنویر کو چھان مارا مگر وہ نہ مل سکے جس کے بعد پولیس افسران نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملزم کے دوبارہ گرفتاری کے احکامات جاری کئے اور غفلت برتنے کے الزام میں ملوث اہلکاروں کے خلاف کارروائی کا عندیہ دیا۔

متعلقہ عنوان :