کینیڈا:ٹینس ٹورنامنٹ میں فرانس کے گائل موفیس اور آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومیک نے اپنے اپنے میچ جیت لئے

پیر 24 اگست 2015 15:04

کینیڈا:ٹینس ٹورنامنٹ میں فرانس کے گائل موفیس اور آسٹریلیا کے برنارڈ ..

ٹورنٹو (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)کینیڈا میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں فرانس کے گائل موفیس اور آسٹریلیا کے برنارڈ ٹومیک نے اپنے اپنے میچ جیت لئے۔ مونٹرلٹر ٹینس ٹورنامنٹ میں کھیلے گئے پہلے راوٴنڈ کے میچ میں اٹلی کے فابیو فوگنینی کا مقابلہ فرانس کے گائل موفیس کیساتھ ہوا۔

(جاری ہے)

فرانسیسی پلیئر نے یکطرفہ مقابلے کے بعد حریف کو سٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ ایک سے ہرایا۔ ایونٹ کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا کے مایہ ناز پلیئر برنارڈ ٹومیک اور پرتگال کے جو سوسا میدان میں اترے۔آسٹریلوی سٹار ٹینس پلیئر نے پرتگالی حریف کو ناکوں چنے چبواتے ہوئے چھ تین اور چھ تین سے شکست دیدی۔