فٹبال ہاؤس سے قیمتی سامان چوری ہوگیا

پیر 24 اگست 2015 15:06

فٹبال ہاؤس سے قیمتی سامان چوری ہوگیا

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) فٹبال میں فاوٴل ہو گیا ، حکام کی ٹیم پہ ٹیم آئی ، ملک میں فٹبال میدان ویران ہونے کی طرح فٹبال ہاوٴس سے سامان بھی غائب ہو گیا اور اب دوسرے راوٴنڈ کی وِسل بجنے کو ہے۔ فٹبال میں POSESSION کی طرح پنجاب فٹبال ہاوٴس بھی فیصل صالح حیات کے بجائے ظاہر شاہ گروپ کے پاس ہے جبکہ عدالت کی طرف سے ایڈمنسٹریٹر تعینات ہیں جو باضابطہ چارج لے چکے ہیں۔

(جاری ہے)

اس کے بعد فیفا اور اے ایف سی ٹیم کی آمد اور ملاقاتوں کی خبریں ابھی میڈیا میں اِن ہی تھیں کہ پنجاب فٹبال ہاوٴس کے سٹور سے بالز چوری ہو جانے کی گرما گرم خبر نے ماحول کو گرما دیا۔ اس حوالے سے ذرائع نے تو فٹبالز کے علاوہ قیمتی سامان کے بھی غائب ہونے کا انکشاف کیا ، قائمقام سیکرٹری پی ایف ایف ریٹائرڈ کرنل فراست شاہ نے میڈیا کو موقف دیا کہ پچھلی انتظامیہ نے چند بالز کے علاوہ سٹور میں چھوڑا ہی کچھ نہیں تھا۔ اس خبر پر تحقیقات ہی نہیں بلکہ اگلے راوٴنڈ کی بھی وِسل بجا دی ، کہا مالی خرد برد کیا ہوئی اور کون کون پی ایف ایف کی سہولیات سے لطف اندوز ہو رہا ہے سب کا حساب لیا جائے گا ۔

متعلقہ عنوان :