پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا جنرل ہیڈ کوارٹرز کا دورہ ،آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات

پیر 24 اگست 2015 15:11

پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل سہیل امان کا جنرل ہیڈ کوارٹرز کا ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست2015ء) آرمی چیف جنرل راحیل شریف نے کہا کہ ملک کے دور دراز علاقوں میں بھی دہشتگردوں کا خاتمہ کیا جائے گا ، ائیرچیف سہیل امان کہتے ہیں پاک فضائیہ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں اپنا بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ ائیر چیف سہیل امان اور آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی ملاقات ، دہشتگرد جہاں چھپیں گے وہیں ماریں گے۔

(جاری ہے)

جی ایچ کیو راولپنڈی میں ہونے والی ملاقات میں آپریشن ضرب عضب بالخصوص شوال میں دہشتگردوں کے خلاف جاری آپریشن جلد سے جلد منطقی انجام تک پہنچانے کا فیصلہ کیا گیا۔ آرمی چیف نے کہا کہ دہشت گردوں کو کہیں بھی جائے پناہ نہیں ملے گی جہاں چھپیں گے وہاں ان کو ماریں گے ۔ ائیر چیف نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاک فضائیہ دہشتگردوں کے خاتمے کے لیے بھرپور کردار ادا کرتی رہے گی۔ پاک فضائیہ کے سربراہ نے چند روز قبل خود بھی شوال میں جاری آپریشن میں حصہ لیا اور دہشتگردوں کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔