افغان راکٹ حملے ‘ پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ اقتصادی فورم کا اجلاس منسوخ

پیر 24 اگست 2015 15:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) افغان راکٹ حملے میں چار پاکستانی فوجیوں کی شہادت کے بعد پاکستان اور افغانستان کے مشترکہ اقتصادی فورم کا پیر کو اسلام آباد میں ہونیوالا اجلاس منسوخ کر دیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک افغان مشترکہ اقتصادی فورم کا دو روزہ اجلاس پیر کو اسلام آباد میں شروع ہونا تھا تاہم گزشتہ روز افغانستان کی طرف سے کیے گئے راکٹ حملے میں چار پاکستانی فوجیوں کی شہادت کے بعد یہ اجلاس منسوخ کر دیا گیا۔ذرائع کے مطابق دو روزہ اجلاس میں وزیر خزانہ اسحاق ڈار اور ان کے افغان ہم منصب عقیل حکیمی سمیت دونوں ممالک کے اقتصادی امور کے ماہرین نے شرکت کرنا تھی دونوں ملکوں کے مابین اقتصادی تعاون کے فروغ کیلئے موجودہ امکانات پر غور کے بعد اہم فیصلے متوقع تھے۔

متعلقہ عنوان :