اسلام آباد پولیس کا مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن ‘ افغان ڈکیٹ سمیت چودہ غیر ملکی باشندے گرفتار

پیر 24 اگست 2015 15:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کے دوران ایک افغان ڈکیت سمیت چودہ غیر ملکی باشندوں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کر لئے ۔

(جاری ہے)

تھانہ بہارہ کہو اور آبپارہ پولیس نے اپنے اپنے علاقوں میں علی الصبح سرچ آپریشن کیے جس میں پولیس کی بھاری نفری نے حصہ لیا ، سرچ آپریشن کے دوران کے چودہ افغان باشندوں کو گرفتار کیا گیاملزمان میں عبدالرشید نامی ڈکیت بھی شامل ہے جو ڈکیتی کی کئی وارداتوں میں ملوث تھا ۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد کیا پولیس نے مقدمات درج کر کے ملزمان کو تھانوں میں منتقل کر دیا جہاں پر ان سے تفتیش جاری شروع کر دی گئی

متعلقہ عنوان :