اسلام آباد : ملک میں اردو زبان کی ترویج، وزیر اعظم نواز شریف نے کمیٹی بنا دی۔

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اگست 2015 16:06

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازی ترین اخبار. 24 اگست 2015 ء) :اردو زبان کو بطور سرکاری و دفتر ی زبان رائج کرنے کے لیے حکومت نے اب اقدامات کا آغاز کر دیا ہے. تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف نے وزیر اطلاعات پرویز رشید کی سربراہی میں کمیٹی قائم کر دی ہے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کمیٹی اردو زبان کو رائج کرنے کے تمام اموراور لائحہ عمل تیارکرکے کابینہ کو پیش کریگی۔ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات پرویزرشید کمیٹی کے چیرمین ہوں گے، جبکہ کمیٹی میں مشیروزیراعظم عرفان صدیقی، بیرسٹرظفر اللہ،وفاقی وزرا کرم درانی اور سردار یوسف بھی شامل ہوں گے۔