رجسٹرار سپریم کورٹ نے تمام ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں

پیر 24 اگست 2015 16:16

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) رجسٹرار سپریم کورٹ نے تمام ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلیں، ملازمین کو آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات15ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی،تفصیلات جمع نہ کرانے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

(جاری ہے)

پیر کو میڈیا رپورٹس کے مطابق رجسٹرار سپریم کورٹ نے تمام ملازمین کے اثاثوں کی تفصیلات طلب کرلی ہیں، ملازمین جولائی 2014 سے جون 2015 تک آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات جمع کرائیں گے، رجسٹرارسپریم کورٹ کی طرف سے ہدایت کی گئی کہ ملازمین آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات سربمہر لفافے میں جمع کرائیں، ملازمین کو آمدن اور اثاثوں کی تفصیلات15ستمبر تک جمع کرانے کی ہدایت کی گئی،تفصیلات جمع نہ کرانے والے ملازمین کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :