اسلام آباد، مختلف علاقوں میں پولیس کی کارروائیاں، 4 ڈاکوؤں سمیت 19مشکوک افراد گرفتار

پیر 24 اگست 2015 16:17

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء)وفاقی دارالحکومت کے مختلف علاقوں میں پولیس نے کارروائیاں کرتے ہوئے 4 ڈاکوؤں سمیت 19مشکوک افراد کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو اسلام آباد میں تھانہ بہارہ کہو پولیس نے شاہدرہ پکنک پوائنٹ پر چھاپہ مارا اور اس دوران ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث چار ملزمان کو گرفتار کرلیا ، ملزمان میں عبدالرشید، عبید الرحمان، عبداللہ اور محمد علی شامل ہیں، ملزمان سے 3پستول اور خنجر بھی برآمد کرلئے، ملزمان کے خلاف تھانہ بہارہ کہو میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔دوسری طرف پولیس نے بہارہ کہو اور آبپارہ کے علاقوں میں سرچ آپریشن کیا جس میں 15مشکوک افغان باشندوں کو گرفتار کرلیا۔