Live Updates

راولپنڈی : پی ٹی آئی کے 15 کارکنوں کے خلاف تصادم اور فائرنگ کے الزام میں مقدمہ درج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اگست 2015 16:28

راولپنڈی(اردو پوائنٹ تازی ترین اخبار. 24 اگست 2015 ء) : گذشتہ روز پاکستان تحریک انصاف کے 2 مسلح گروپوں کے درمیان تصادم اور فائرنگ کے واقعے کا مقدمہ 15 کارکنوں کے خلاف درج کر لیا گیا۔ مقدمے میں اقدام قتل، ہوائی فائرنگ اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق راولپنڈی کے علاقے کُری روڈ میں گذشتہ رات تحریک انصاف کے 2 گروپوں میں معمولی تلخ کلامی کے بعد نوبت فائرنگ تک جا پہنچی ، فائرنگ کے نتیجے میں 6افراد زخمی ہوئے جنہیں بے نظیر اسپتال منتقل کیا گیا۔تھانہ صادق آباد پولیس نے آج تحریک انصاف کے 15 کارکنوں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔ مقدمے میں اقدام قتل، ہوائی فائرنگ اور دہشتگردی کی دفعات شامل ہیں۔پولیس نے اندراج مقدمہ کے بعد ضابطے کی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے.

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات