نارنگ منڈی ،سبق نہ آنے پر ٹیچر کے مبینہ تشدد سے دوسری جماعت کا طالبعلم معذور، والدین کا احتجاج

پیر 24 اگست 2015 16:35

نارنگ منڈی ،سبق نہ آنے پر ٹیچر کے مبینہ تشدد سے دوسری جماعت کا طالبعلم ..

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) کالاخطائی روڈپرواقع گورنمنٹ پرائمری سکول رتہ پیراں میں سبق نہ آنے پر ٹیچر کے مبینہ تشدد سے دوسری جماعت کا طالبعلم محمدابراہیم معذورہو گیا،والدین کامحکمہ تعلیم کے خلاف شدیداحتجاج ،وزیراعلی پنجاب اورڈی سی اوشیخو پورہ سے سخت نوٹس لینے کامطالبہ کر دیا۔

(جاری ہے)

بچے کے والدین کا کہنا ہے کہ طالبعلم کوسبق نہ آنے پرٹیچرماسٹرمحمدامین نے مرغابنایاپھراس پرایک بچے کوبٹھادیا اورمعصوم بچہ اپنے اوپربیٹھے بچے کا بوجھ برداشت نہ کرسکااورجب بچہ گرگیاتواسے ڈنڈوں تھپڑوں اورگھونسوں سے مارمارکرادھ مواء کردیاجس سے بچے کی حالت غیرہوگئی اوروہ بیہوش ہوگیا ۔

والدین نے بتایا کہ جب ٹیچرسے تشدد کی وجہ پوچھنے گئے تو ٹیچرنے سکول سے دھکے دیکر نکال دیا۔واقعہ کی اطلاع ملنے پرپوراگاؤں سراپااحتجاج بن گیا او ر انہوں نے متذکرہ ٹیچرکیخلاف حسب ضابطہ محکمانہ کارووائی کرنے کامطالبہ کیاجبکہ آخری اطلاع آنے تک بچہ چلنے پھرنے سے معذورہوگیاہے اور والدین غربت کے باعث اس کاعلاج معالجہ کروانے سے بھی قاصرہیں۔

متعلقہ عنوان :