سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی کے معاون خصوصی سید معصوم شاہ کے خفیہ لاکر سے سونے کی اینٹیں نکل آئیں

پیر 24 اگست 2015 16:36

سابق وزیراعلیٰ امیر حیدر ہوتی کے معاون خصوصی سید معصوم شاہ کے خفیہ ..

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اگست2015ء) سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا امیر حیدر ہوتی کے معاون خصوصی سید معصوم شاہ مالامال۔ لاکر سے پانچ کلوگرام سونے کی اینٹیں برآمد۔ احتساب عدالت نے معصوم شاہ کے جسمانی ریمانڈ میں دس دن کی توسیع کردی۔ تفصیلات کے مطابق مال کے ڈھیر اور وہ بھی سیاستدان کی تجوری میں کوئی انوکھی بات نہیں مگر بڑی تعداد میں سونے کی اینٹیں ملیں تو سمجھیں سب گول مال ہے۔

(جاری ہے)

قومی احتساب بیورو نے سابق وزیراعلیٰ امیرحیدرہوتی کے معاون خصوصی سید معصوم شاہ کو غیرقانونی اثاثے بنانے کے الزام میں دھر لیا۔ سید معصوم شاہ کے اثاثوں کی کھوج کے دوران لاکر سے پانچ کلوگرام سونا برآمد ہوا ہے اور وہ بھی اینٹوں کی صورت میں۔ سونے کی اینٹیں خفیہ لاکر میں چھپائی گئی تھیں۔ احتساب بیورو نے سید معصوم شاہ کا بارہ روزہ ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں احتساب عدالت کے جج طارق یوسفزئی کی عدالت میں پیش کیا۔ عدالت نے ملزم کے جسمانی ریمانڈ میں دس دن کی توسیع کردی۔

متعلقہ عنوان :