پاکستان کو سلطان آف جوہر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے دعوت نامہ موصول ہوگیا

پیر 24 اگست 2015 16:58

پاکستان کو سلطان آف جوہر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے دعوت نامہ موصول ..

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء )پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ملائیشیاء میں منعقدہ سلطان آف جوہر ہاکی ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے دعوت نامہ موصول ہوگیا ،روایتی حریف پاکستان اوربھارت افتتاحی میچ میں مد مقابل ہوں گے ۔

(جاری ہے)

پاکستان ہاکی فیڈریشن کو ملائیشیاء میں 11اکتوبر کو ہونے والے سلطان آف جوہر ہاکی ٹورنامنٹ کا دعوت نامہ موصول ہوگیا ہے۔ قومی جونیئر ہاکی ٹیم 11اکتوبر کو بھارت کیخلاف افتتاحی میچ کھیلے گی جبکہ ہاکی ٹیم کا تربیتی کیمپ ستمبر کے دوسرے ہفتے سے لگایا جائیگا ۔