اسلام آباد : کشمیری عوام مسئلہ کشمیر پر تیسری نہیں ، اصل فریق ہیں ۔ وزیر اعظم نواز شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 24 اگست 2015 17:55

اسلام آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اگست 2015 ء) : وزیر اعظم نواز شریف نے کشمیر کی حمایت میں کچھ ایسے الفاظ کہے کہ کشمیری عوام بھی ان کو سراہے بغیر نہیں رہ سکے گی. تفصیلاتب کے مطابق وزیر اعظم نواز شریف کی زیر صدار وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا جس میں وزیر اعظم نواز شریف نے کشمیر کے مسئلے پر بھارتی موقف کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری عوام مسئلہ کشمیر میں تیسری نہیں بلکہ اہم فریق ہے .

(جاری ہے)

وزیر اعظم نواز شریف کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر کا حل کشمیری عوام کی رائے اور مشاورت کے بغیر نہیں ہو سکتا. واضح رپے کہ دو روز قبل پریس کانفرنس کرتے ہوئے بھارتی وزیر سشما سوراج کا کہنا تھا کہ اگر پاک بھارت مذاکرات ہوں گے تو اس میں کوئی تیسرا فریق نہیں ہو گا. ان کا کہنا تھا کہ پاک بھارت مذاکرات میں کشمیری رہنماؤں کو مدعو نہیں کیا جائے گا جبکہ پاکستان کے قومی سلامتی کے مشیر سر تاج عزیز اس موقف پر قائم رہے اور بھارت کو واضح بتا دیا کہ مسئلہ کشمیر کشمیری رہنماؤں کے بغیر حل نہیں ہو سکتا.