مسلسل 10 روز تک سونے والی لڑکی لاعلاج قرار
فہد شبیر پیر 24 اگست 2015 18:38
ایڈیلیڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔24اگست۔2015ء) آسٹریلیا کی شہری جارجیا گرین ایک نادر ذہنی بیماری میں مبتلا ہیں اور وہ دس دن تک لگاتار نیند کی آغوش میں چلی جاتی ہیں اور ایک لمحے کے لیے بھی آنکھ نہیں کھولتیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق جارجیا گرین کلائین لیون سنڈروم مرض میں مبتلا ہیں جو کروڑوں افراد میں سے کسی ایک کو متاثر کرتا ہے اور اس مرض کا اب تک کوئی علاج دریافت نہیں ہوسکا ہے۔
آسٹریلیا کی رہائشی اس لڑکی کو نیند سے پہلے ذہنی دھندلاہٹ کا سامنا ہوتا ہے اور اس کے بعد گویا ایسا لگتا ہے کہ انہیں ناک آؤٹ کردیا گیا ہے اور وہ کئی دنوں تک کے لیے سوجاتی ہیں۔ خون کے کئی ٹیسٹ، ایم آرآئی، دماغی ٹیسٹ اور ذہنی مراقبے کے بعد اندازہ لگایا گیا ہے کہ انہیں کلائین لیون کا پیچیدہ مرض لاحق ہے۔(جاری ہے)
مرگی کی طرح اس مرض کے بھی دورے پڑتے ہیں لیکن عام حالات میں مریض 12 سے 18 گھنٹے تک سوتا ہے لیکن جارجیا 10 روز تک مسلسل سوتی رہتی ہیں اور اس کے بعد اگلے 24 گھنٹے تک انہیں نیند نہیں آتی اور دوہفتوں بعد وہ معمول پر آجاتی ہیں لیکن اس بیماری سے ان کی پڑھائی، دوستوں کے ساتھ میل جول اور دیگر امور شدید متاثر ہورہے ہیں۔
اسی طرح وہ کئی مرتبہ اپنے امتحانات دینے سے بھی قاصررہی ہیں۔ جارجیا کا کہنا ہے کہ وہ اب تک 35 مرتبہ اس مرض کے دوروں کا شکارہوکراپنی زندگی کے قیمتی سال اس مرض میں ضائع کرچکی ہیں۔ ماہرین کے مطابق 30 سال کی عمر تک ان کے دوروں میں کمی واقع ہوگی لیکن اس کے لیے جارجیا کو اگلے 10 سال کا انتظارکرنا ہوگا۔مزید عجیب و غریب خبریں
-
ہتھیائی رقم ہڑپ کرنے کیلئے اپنے اغواء اور قتل کا ڈرامہ رچانے والا شخص پکڑا گیا
-
ویتنام،مریض کے پیٹ سے زندہ مچھلی برآمد
-
امریکہ، چوہوں کا پولیس ہیڈ کوارٹر پردھاوا، بھنگ کھانے کے عادی ہوگئے
-
آسٹریلیا، گالف گیم کے دوران کینگروز کے بڑے جھنڈ نے دھاوا بول دیا
-
جرمن باشندے نے کورونا ویکسین 217 بارلی
-
ایلون مسک پیچھے رہ گئے‘ ایمازون کے بانی جیف بیزوز دنیا کے امیر ترین شخص قرار
-
کھلونا گاڑی کی تیز رفتاری کا عالمی ریکارڈ قائم
-
وصیت کے مطابق تدفین سے قبل پروفیسر کی لاش کا اردن یونیورسٹی کا طواف
-
دبئی ایئرپورٹ پر کاسمیٹک سرجری والے مسافروں کو روکا جانے لگا
-
دنیا کے سب سے بڑے ڈینٹل ہسپتال کا ورلڈ ریکارڈ سعودی عرب کے نام
-
سعودی عرب میں بنی جدید ترین سکیورٹی کار نمائش کیلئے پیش
-
ہالی ووڈ لیجنڈ رابرٹ ڈی نیرو کے 80 سال کی عمر میں باپ بننے کی تصدیق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.