سعودی عرب میں سینماؤں پر کوئی پابندی نہیں، فہد التمیمی

سینماء کھولنے کیلئے حکومت سے اجازت لینے میں 72گھنٹے درکارہوتے ہیں،چئیرمین پروڈیوسرزوڈسٹری بیوٹرزایسوسی ایشن

پیر 24 اگست 2015 19:19

سعودی عرب میں سینماؤں پر کوئی پابندی نہیں، فہد التمیمی

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) سعودی عرب کی ’’پروڈیوسرز وڈسٹری بیوٹرز ایسوسی ایشن‘‘کے چیئرمین فہد التمیمی نے کہا ہے کہ ملک میں سینماؤں کے قیام پر کسی قسم کی پابندی یا ممانعت نہیں ہے۔ اگر کوئی سینما کھولنا چاہتا ہے تو اس کے لیے حکومت سے اجازت لینے میں زیادہ سے زیادہ 48 سے 72 گھنٹے ہی میں کام ہو جاتا ہے۔فہد التمیمی نے ان خیالات کا اظہارعرب ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

انہوں نے کہا کہ ملک میں جن فلموں کی نمائش پرپابندی لگائی گئی اس کی وجہ نمائش کے لیے پیشگی اجازت حاصل نہ ہونا ہوسکتی ہے کیونکہ سعودی وزارت ثقافت اور سینما مالکان فلموں کی نمائش سے قبل کسی بھی فلم کی نمائش کے بارے میں صلاح مشورہ کرتے ہیں اور اس کے بعد اس فلم کی نمائش کی اجازت دی جاتی ہے۔

(جاری ہے)

اگر وزارت ثقافت سے فلم کی نمائش کے لیے نمائش کی اجازت مانگے بغیر کوئی فلم پیش کی جائے گی تو حکومت ایسا نہیں کرنے دے گی۔

سعودی عرب میں سینماؤں کی تعداد میں کمی کی وجہ بیان کرتے ہوئے فہد التمیمی نے کہا کہ اس کی بنیادی وجہ لوگوں میں سینما کے حوالے سے شعور کا نہ ہونا ہے۔ بہت سے لوگ سینما کے شعبے میں سرمایہ کاری کے بارے میں کچھ بھی نہیں جانتے۔ اس لیے اس شعبے میں پیسا لگانے سے گریز کرتے ہیں ورنہ ملک میں ایسا کوئی ادارہ یا اتھارٹی نہیں جو سینماؤں کے قیام پر پابندی عاید کررہاہو۔ البتہ سینما کے قیام سے قبل اس کی رجسٹریشن لازمی ہوتی ہے جو تین سے چار دن میں حاصل ہوجاتی ہے۔

متعلقہ عنوان :