فروغ علم سے ہی ہم پاکستان کو دنیا کا مثالی ملک بنا سکتے ہیں ، نوجوانوں کی مثبت سمت میں رہنمائی اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضروت ہے
معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا گومل یو نیو رسٹی سنڈیکیٹ کے اجلاس سے خطاب
پیر 24 اگست 2015 19:30
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) معروف ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا ہے کہ فروغ علم سے ہی ہم پاکستان کو دنیا کا مثالی ملک بنا سکتے ہیں ، اس سرزمین کے نوجوانوں کی مثبت سمت میں راہنمائی اور انہیں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانا وقت کی اہم ضروت ہے ، وہ پیر کو یہاں گومل یو نیو رسٹی سنڈیکیٹ کے اجلاس سے خطاب کررہے تھے اجلاس کی صدارت وائس چانسلر گومل یو نیو رسٹی میجر جنرل (ر) پروفیسر ڈاکٹر حامد شفیق نے کی، اجلاس میں خیبر پختونخواہ کے محکمہ ہائیر ایجوکیشن، محکمہ خزانہ، محکمہ انتظامی امور، ہائیر ایجوکیشن کمشن اسلام آباد کے نمائندوں اور سنڈیکیٹ ممبران نے شرکت کی، ڈاکٹر عبدالقدیر خان نے کہا کہ گومل یو نیو رسٹی سے میرا دلی لگاؤ ہے میں نے تقریبا اٹھارہ سال قبل گومل یو نیو رسٹی کے کاونوکیشن میں شرکت کی تھی، جہاں مجھے احساس پیدا ہوا کہ ایک دور دراز علاقہ میں قائم درسگاہ کس احسن طریقے سے فروغ علم کے لیئے کوشاں ہے، انہوں نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو چاہیئے کہ گومل یو نیو رسٹی پر خصوصی توجہ دیں اور اس مادر علمی کی بہتری کے لیئے یو نیو رسٹی انتظامیہ سے تعاون کیا جائے ، انہوں نے کہا کہ مستقبل میں بھی گومل یونیورسٹی کے ساتھ میرا تعاون جاری رہے گا، یہ مادر علمی ترقی کرے گی، موجودہ وائس چانسلر کا اصلاحاتی ایجنڈہ قابل ستائش ہے، انہوں نے کہا کہ اداروں کی ترقی کے لیئے زات کی نفی کا جذبہ ہو اور خلوص نیت اور یکسوئی سے کام کریں مثالی نتائج قدرت کی جانب سے ملنا یقینی امر ہے، انہوں نے کہا کہ پاکستان قدرت کا انعام ہے فروغ علم سے ہی ہم اس مادر وطن کو امن کا گہوارہ اور دنیا کا مثالی ملک بنا سکتے ہیں، قبل ازیں گومل یو نیو رسٹی کے وائس چانسلر میجر جنرل (ر) پروفیسر ڈاکٹر حامد شفیق نے اجلاس کے شرکاء کو یونیورسٹی میں جاری اصلاحاتی ایجنڈہ سے متعلق آگاہ کیا، انہوں نے یو نیو رسٹی سنڈیکیٹ میں شرکت پر مایہ ناز ایٹمی سائنسدان ڈاکٹر عبدالقدیر خان کا بھی شکریہ ادا کیا، انہوں نے کہاکہ گومل یو نیورسٹی کی تاریخ میں پہلی مرتبہ سنڈیکیٹ کا انعقاد اسلام آباد میں کیا گیا جس میں ڈاکٹر عبدالقدیر خان جیسی عالمی شہرت کی حامل شخصیت نے شرکت کی۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
افغانستان میں مہنگائی کی شرح منفی 8فیصد ہے جبکہ پاکستان میں 30فیصد ہے
-
وزیر اعلی مریم نواز کی ایران کےصدر ابراہیم رئیسی اور ان کی اہلیہ سے ملاقاتیں،وفد کے اعزاز میں ظہرانہ دیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز کی ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، خاتون اول سے ملاقاتیں ، وفد کے اعزاز میں ظہرانہ ، دیسی کھانوں سے تواضع
-
چینی کمپنی کا چپ اور کارڈز مینوفیکچرنگ میں سرمایہ کاری کرنے کا اظہار
-
ایرانی صدر سید ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا ایرانی صدر کا پرتپاک استقبال
-
پاکستان چھوڑنے والے غیرقانونی افغانیوں کی تعداد 5 لاکھ 42 ہزار سے متجاوز
-
متنازع ٹوئٹس کیس، اعظم سواتی حاضری لگا کر عدالت سے چلے گئے
-
آصفہ بھٹو ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں
-
190 ملین پاؤنڈز ریفرنس،عمران خان، بشریٰ بی بی کیخلاف مزید 6 گواہوں کے بیان قلمبند
-
میرا خیال ہے دو تین سال اور گزرے تو نیب سے ہمیں پنشن لینا پڑے گی، شاہد خاقان عباسی
-
سوئیڈش کمپنیاں پاکستان آنے سے پہلے مجھ سے سیکیورٹی کا پوچھتی ہیں، سوئیڈش سفیر
-
چینی کی قیمت کی ڈبل سینچری ہو جانے کا امکان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.