سربراہ عوامی تحریک نے تین ماہ میں عوامی تحریک کی تنظیم سازی مکمل کرنیکی ہدایت کر دی،پارٹی دستور پر نظر ثانی کیلئے کمیٹی قائم، بلدیاتی الیکشن کیلئے امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی شروع
جمہوری رویوں کے فقدان کے باعث عوام جمہوریت کے ثمرات سے محروم ہیں ،ڈاکٹر طاہر القادری
پیر 24 اگست 2015 19:30
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء ) پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری نے کہا ہے کہ سیاسی جماعتوں کے اندر جمہوری رویوں کے فقدان کے باعث عوام تک جمہوریت کے ثمرات نہیں پہنچ سکے ۔سیاسی جماعتوں کے قائدین بات جمہوریت کی کرتے ہیں مگر ان کے رویے آمروں سے بھی بدتر ہیں۔ عوامی تحریک کوتمام طبقات کی نمائندہ جماعت بنانے کیلئے اس کے تنظیمی ڈھانچہ سے ون مین شو کی گنجائش ختم کر کے اجتماعی قیادت کا تصور دیا ہے کارکنوں کی مشاورت کے بغیر نہ کوئی پالیسی فائنل ہو گی اور نہ کوئی فیصلہ مسلط ہو گا۔
سربراہ عوامی تحریک نے گزشتہ روز ٹیلیفون پر عوامی تحریک کو منظم اور متحرک سیاسی قوت میں تبدیل کرنے کے حوالے سے عوامی تحریک کی کور کمیٹی کے ممبران کو تین ماہ کے اندر سندھ ،پنجاب ،خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں تنظیمیں مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ کارکن اور لیڈر شپ کے درمیان رابطوں کو آسان اور موثر بنایا جائے ۔(جاری ہے)
پارٹی پالیسی کی تشکیل میں کارکنوں کی مشاورت کو اہمیت دی جائے اور اس حوالے سے سوشل میڈیا اور جملہ جدید ذرائع ابلاغ سے مدد لی جائے ۔
پاکستان عوامی تحریک اسلام آباد میڈیا سیل کے مطابق قائد عوامی تحریک کی ہدایت پر بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے الیکشن سیل قائم اور خواہش مند امیدواروں سے درخواستوں کی وصولی شروع کر دی گئی ہے۔ امیدواروں کی سہولت کیلئے فارم عوامی تحریک کی ویب سائٹ پر دستیاب ہے۔ پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ نے پارٹی دستور پر نظر ثانی کیلئے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور کی سربراہی میں 8 رکنی کمیٹی بھی تشکیل دی ہے جو 15 ستمبر سے قبل اپنی سفارشات تیار کرے گی ۔کمیٹی دستور کو عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے ہر سطح پر مشاورت کرے گی۔ پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہر القادری کی خصوصی ہدایت پرپارٹی کارکنان کیلئے پولیٹیکل نصاب تیار کرنے کا کام بھی شروع کر دیا گیا ہے۔ اس پولیٹیکل نصاب میں سربراہ عوامی تحریک کے سیاسی فلسفہ، اہداف اور سیاسی جدوجہد کے بارے میں تفصیل سے آگاہ کیا جائے گا۔ بنیادی انسانی حقوق سے متعلق آئین کے اہم آرٹیکلز کو پولیٹیکل نصاب کا حصہ بنایا جائیگا۔ بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی فکر اور تحریک پاکستان کا مختصر پس منظر بھی اس پولیٹیکل نصاب میں شامل ہو گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس، سمندرپارپاکستانیوں کی ترسیلات زر 7.660 ارب ڈالر، سرمایہ کاری 871 ملین ڈالر ہوگئی
-
وزیرِاعظم شہبازشریف کی ایبٹ آباد آمد، شہید کسٹمز انسپکٹر سید حسنین علی ترمذی کے والد اور بچوں سے اظہار تعزیت
-
خیبر میں سکیورٹی فورسزکا انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن، 3 دہشت گرد ہلاک
-
راولپنڈی، مسافر بس میں ڈکیتی، ڈاکو کی فائرنگ سے مسافر جاں بحق بس کا ڈرائیور زخمی
-
جنہوں نے فیصلے کیے اور جنہیں حکومت میں بٹھایا دونوں ہی پھنس گئے ہیں، امیر جماعت اسلامی
-
گزشتہ سال اٹھائیس کروڑ سے زائد افراد شدید بھوک کا شکار ہوئے
-
پنجاب پولیس کی وردی پہننے پر وزیر اعلیٰ مریم نواز کیخلاف مقدمہ درج کرنے کی درخواست دائر
-
خیبرپختونخوا ہ حکومت کا صحت کارڈ کی مد میں ڈاکٹرز کو موصول رقم پر سیلز ٹیکس لگانے کا فیصلہ
-
عمران خان نے سعودی عرب کے حوالے سے بیان پر میری سرزنش کی، شیرافضل مروت
-
سمگلنگ کا خاتمہ کئے بغیر معیشت مضبوط نہیں ہوسکتی،شہباز شریف
-
وزیر مملکت برائے آئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن شزہ فاطمہ خواجہ سے میٹا کے وفد کی ملاقات
-
معروف ایرانی ریپر توماج صالحی کو سزائے موت سنا دی گئی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.