الیکشن کمیشن کوحلقہ16اٹک میں ضمنی انتخابات کیلئے درخواست موصول ہوگئی

الیکشن کمیشن درخواست کا جائزہ لیکرحلقہ میں ضمنی انتخاب کاشیڈول جاری کرے گا

پیر 24 اگست 2015 19:32

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن کو پنجاب اسمبلی کے حلقہ سولہ اٹک میں ضمنی انتخابات کے لئے درخواست موصول ہوگئی۔ الیکشن کمیشن درخواست کا جائزہ لیکرحلقہ میں ضمنی انتخاب کاشیڈول جاری کرے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کے مطابق حلقہ پی پی 16 اٹک میں ضمنی انتخابات کیلئے الیکشن کمیشن کودرخواست موصول ہوگئی ہے۔درخواست اسپیکرپنجاب اسمبلی کی طرف سے بھجوائی گئی الیکشن کمیشن درخواست پرغورکرحلقہ میں ضمنی انتخاب کے انعقاد کا اعلان کرے گا۔ جس کے بعد ضمنی انتخابات کے لئے باقاعدہ شیڈول بھی جاری کردیاجائیگا۔ واضح رہے کہ پی پی 16 اٹک کی نشست صوبائی وزیر داخلہ شجاع خانزادہ کی بم دھماکے میں شہادت کے بعد خالی ہوئی تھی۔

متعلقہ عنوان :