Live Updates

تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران دفعہ 144 اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ڈی جے بٹ کی ضمانت منظور،ڈی جے کی عدالت کو آئندہ ہر سماعت پر حاضری یقینی بنانے کی ہدایت

پیر 24 اگست 2015 19:54

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء ) مقامی عدالت نے تحریک انصاف کے دھرنے کے دوران دفعہ 144 اور ایمپلی فائر ایکٹ کی خلاف ورزی کرنے والے ڈی جے بٹ کی ضمانت منظور کرلی ، عدالت نے ملزم کی 1 لاکھ روپے ضمانتی مچلکے اور اور شخصی ضمانتیں دینے کا حکم دیتے ہوئے سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی ۔

(جاری ہے)

پیر کو ڈی جے بٹ جوڈیشل مجسٹریٹ وقاص رفیق کی عدالت میں پیش ہوئے اور وارنٹ گرفتاری ختم کرنے کی استدعا کی ، ڈی جے بٹ نے عدالت کو یقین دہانی کرائی کہ آئندہ ہر سماعت پر اپنی حاضری یقینی بناؤں گا جس پر عدالت نے یقین دہانی منظور کرتے ہوئے 1 لاکھ روپے کے مچلکے اور شخصی ضمانتیں منظور کرتے ہوئے سماعت 3 ستمبر تک ملتوی کردی ۔

ڈی جے بٹ پر تحریک انصاف کے دنوں میں ایمپلی فائرایکٹ کی خلاف ورزی پر تھانہ سیکرٹریٹ میں مقدمہ درج تھا اور گزشتہ سماعت میں عدم پیشی پر عدالت میں ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری رکھے تھے

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات