الیکشن کمیشن نے ایاز صادق کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کر نے کا نوٹیفیکیشن جاری

پیر 24 اگست 2015 19:56

اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء ) الیکشن کمیشن پاکستان نے سردار ایاز صادق کی قومی اسمبلی کی رکنیت منسوخ کرتے ہوئے نویٹفیکیشن جاری کردیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پیر کو الیکشن کمیشن نے الیکشن ٹربیونل کے حلقہ این اے 122 بارے فیصلے کے بعد رکن قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی رکنیت اسمبلی اور سپیکر شپ منسوخ کردی ہے اور نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے ۔ واضح رہے کہ ہفتہ کو الیکشن ٹربیونل نے این اے 122 میں دھاندلی کیس کا فیصلہ سناتے ہوئے این اے122 کے الیکشن کالعدم قرار دیدیا تھا