باکسر عامر خان کی پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سے ملاقات

muhammad ali محمد علی پیر 24 اگست 2015 20:03

باکسر عامر خان کی پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سے ..

کراچی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اگست 2015 ء) باکسر عامر خان کی پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی سے ملاقات ہوئی ہے۔ تفصیلات کے مطابق عالمی شہرت یافتہ پاکستانی نزاد برطانوی باکسر عامر خان اور پاکستان ٹی ٹوئنٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کے مابین ملاقات ہوئی۔

(جاری ہے)

ملاقات کے بعد عامر خان کا کہنا تھا کہ ان کی شاہد آفریدی سے اچھی دوستی ہے جبکہ شاہد آفریدی کا کہنا تھا کہ عامر خان سے ملاقات کرکے وہ بہت خوشی محسوس کررہے ہیں۔

ملاقات کے موقع پر دونوں کھلاڑیوں کے مابین ہنسی مزاح بھی ہوا اور کیمرے کے سامنے باکسنگ کے پوز بھی بنائے گئے۔ اس موقع پر عامر خان کا کہنا تھا کہ وہ کراچی میں باکسنگ اکیڈمی قائم کرنا چاہتے ہیں۔ اس سلسلے میں وہ جلد لیاری کا دورہ کریں گے۔

متعلقہ عنوان :