ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹیموں بارے کے سی سی اے کا موقف درست ہے، کمشنر کراچی

پیر 24 اگست 2015 20:09

ڈومیسٹک کرکٹ میں ٹیموں بارے کے سی سی اے کا موقف درست ہے، کمشنر کراچی

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے ڈومیسٹک کرکٹ میں کراچی سے صرف ایک ٹیم کے بجائے کم از کم دو ٹیموں کو موقع دینے پر کراچی سٹی کر کٹ ایسوسی ایشن کے موقف کی حمایت کی ہے اور کہا ہے کہ کراچی سے کم از کم دو ٹیموں کو نمائندگی ملنا کراچی کے کھلاڑیوں کا حق ہے۔ َ َ کراچی بہت بڑا شہر ہے۔ یہاں ہر علاقہ اور ہر زبان اور ہر مذہب کے لوگ آباد ہیں۔

یہاں پاکستان کی سب سے بڑی کرکٹ کی نرسری ہے اور کراچی کے کر کڑز نے دنیا بھرمیں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔ وہ کراچی نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں کمشنر کراچی کرکٹ کپ 2015 کی افتتاحی تقریب سے خطاب کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ وہ چیئرمین پاکستان کرکٹ بور ڈ سے ذاتی طور پر بات کریں گے اور اس مسئلہ کو حل کرائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ کھیلوں سے شہروں میں ا من کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔

قومی یکجہتی کو فروغ ملتا ہے انہوں نے کہا کہ کراچی میں کھیلوں کو فروغ دینے کی انتہائی ضرورت ہے۔ کھیلوں کو فروغ دینے کے لئے کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی ضروری ہے۔کمشنر نے کہا کہ انہوں نے جب نجم سیٹھی پی بی سی کے چیئرمین تھے ان کی توجہ کھلاڑیوں کی حو صلہ افزائی کے لئے اقدامات کر نے کی ضرورت کی طرف دلائی تھی انہیں بتایا تھا کہ کراچی حنیف محمد اور دیگر لیجنڈ کھلاڑیوں کا شہر ہے ان کی حوصلہ افزائی کے لئے اقدامات کریں۔

انہوں نے کہا کہ شہریار خان کی پی سی بی میں شمولیت خوش آئند ہے۔ ان سے کراچی میں کرکٹ کے فروغ کے بارے میں بات چیت ہوئی ہے اور انہیں باور کر ادیا ہے کہ کراچی میں کر کٹ کی انڑ نیشنل سر گرمیاں بحال کریں انہیں ہر ممکنہ سیکورٹی فراہم کریں گے۔کمشنر نے کہا کہ سیکورٹی کے نام پر کراچی میں کر کٹ کی انڑ نیشنل سر گرمیاں معطل نہیں رہنی چاہئیں ۔حال ہی میں کراچی میں اسنوکر کے بین الاقوامی ایونٹس پر امن اور کامیاب انداز میں ہوئے ہیں کرکٹ کے بین الاقوامی میچز بھی کرائے جائیں وہ بھی اسی طرح پر امن انداز میں منعقد ہوں گے۔

بھرپور سیکورٹی فراہم کی جائے گی۔کمشنر نے کہا کہ ان کے دفتر میں پی سی بی کے چیئرمین شہریار خان کی آمد کے موقع پر ان کی کراچی میں انڑنیشنل کر کٹ کے انعقاد کے بارے میں بات چیت ہوئی ہے۔ شہر یار خان نے ا نڑنیشنل سر گرمیاں بحال کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے۔کمشنر نے کمشنر کراچی کرکٹ کپ 2015 کے انعقاد پر کے سی سی اے کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ یقینا ان کے لئے اعزاز کی بات ہے۔

کے سی سی اے کے صدر اعجاز فاروقی نے کہا کہ حنیف محمد الیون اور عیسیٰ جعفر الیون کے درمیان کمشنر کراچی کر کٹ کپ2015 کھیلا جائے گا۔ بعد ازاں کمشنر کراچی شعیب احمد صدیقی نے صلاح الدین صلو کی بال پر ہٹ لگا کر کپ کا آغاز کیا۔اس موقع پر کے سی سی اے کے سیکریٹری شفیق الرحمان کاظمی جوائنٹ سیکریڑی اورایونٹ کے سیکریٹری جمیل احمدنے بھی خطاب کیا ۔ اس موقع پر متعدد ٹیسٹ کر کڑز اور کر کٹ کی نمایا ں شخصیات نے شر کت کی جن میں وسیم باری محبوب شاہ، دانش کنیریا،شعیب محمد، انور علی ،سر فراز احمد ، اور دیگر بھی موجود تھے۔

متعلقہ عنوان :