آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی،انگلینڈ نے پاکستان سے تیسری پوزیشن چھین لی

جنوبی آفریقہ پہلی ،آسٹریلیا دوسرے انگلینڈ تیسرے اور پاکستان چوتھے نمبر پر براجمان بیٹسمینوں کی رینکنگ میں سٹیون سمتھ پہلے ، ڈویلئیرز دوسرے ،جوئے روٹ تیسرے ، یونس خان چھٹے ،مصباح الحق14ویں،اظہر علی 17ویں ،سرفراز 18ویں اور اسد شفیق 21ویں نمبر پر براجمان ہیں باؤلنگ رینکنگ میں ڈیل سٹین پہلے ،سٹورٹ براڈدوسرے ،ٹرینٹ بولٹ تیسرے ،یاسر شاہ چوتھے نمبر پر براجمان

پیر 24 اگست 2015 20:15

آئی سی سی نے نئی ٹیسٹ رینکنگ جاری کر دی،انگلینڈ نے پاکستان سے تیسری ..

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) انگلینڈ نے ایشیز سیریز جیت کر پاکستان سے آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں تیسری پوزیشن چھین لی۔ قومی ٹیم کی چوتھی پوزیشن پر تنزلی ہوگئی۔ جنوبی افریقا کی پہلی اور آسٹریلیا کی دوسری پوزیشن برقرار ہے۔ایشیز سیریز کے اختتام پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے ٹیسٹ کرکٹ کی تازہ رینکنگ جاری کردی ہے۔ جس کے مطابق آسٹریلیا کیخلاف ایشیز سیریز کی فاتح انگلش ٹیم تین درجہ ترقی کرکے تیسری پوزیشن پر قبضہ جمالیا۔

سیریزسے قبل ایلسٹرکک الیون چھٹی پوزیشن پرفائز تھی لیکن آسٹریلیا پرتین دوکی فتح سے روایتی ایشیز ٹرافی جیت کر انگلینڈ نے پاکستان، نیوزی لینڈ اوربھارت کوایک ایک درجہ نیچے دھکیل دیا۔ ایک سوپچیس پوائنٹس کے ساتھ جنوبی افریقا کی پہلی پوزیشن برقرار ہے۔

(جاری ہے)

آسٹریلیا سات ریٹنگ پوائنٹس کی کمی کے باوجود ایک چھ پوائنٹ لیکر دوسرے نمبر پرہے۔

انگلینڈ کے ایک سودو پوائنٹس ہیں۔ ایک پوائنٹ کی کمی سے کی تیسری پوزیشن پرتنزلی ہوگئی۔ یواے ای میں انگلیڈ سے سیریز جیت کر پاکستان تیسری پوزیشن واپس لے سکتاہے۔نیوزی لینڈ ننانوے، بھارت ستانوے اورسری لنکا بانوے پوائنٹس کی بدولت بالترتیب پانچویں ،چھٹے اور ساتویں نمبر پر فائز ہے۔ بھارت اورسری لنکا کی پوزیشن جاری باہمی سیریز کے بعد تبدیلی ہوسکتی ہیں۔

بیٹسمینوں کی نئی رینکنگ میں سٹیون سمتھ پہلے ،اے بی ڈویلئیرز دوسرے ،جوئے روٹ تیسرے ،ہاشم آملہ چوتھے ،انجیلو میتھیوز پانچویں،یونس خان چھٹے ،مصباح الحق پانچویں ،اظہر علی 17ویں ،سرفراز 18ویں اور اسد شفیق 21ویں نمبر پر براجمان ہیں ۔نئی باؤلنگ رینکنگ میں ڈیل سٹین پہلے ،سٹورٹ براڈدوسرے ،ٹرینٹ بولٹ تیسرے ،یاسر شاہ چوتھے ،سعید اجمل 12ویں،عبدالر حمان 19ویں اور جنید خان 22ویں نمبر پر براجمان ہیں۔