اٹلی ماؤنٹین بائیک ورلڈ کپ ، آرون گوین اور راشیل ایتھرٹن فاتح

رائیڈرز نے پتھریلے اور ناہموار ٹریک پر مہارت کے جوہر دکھائے ، راشیل ایتھرٹن نے سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کئے

پیر 24 اگست 2015 20:19

اٹلی ماؤنٹین بائیک ورلڈ کپ ، آرون گوین اور راشیل ایتھرٹن فاتح

اٹلی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء ) اٹلی میں ماؤنٹین بائیک ورلڈ کپ کا دلچسپ ایونٹ اختتام کو پہنچ گیا ، مردوں کی کیٹیگیری میں امریکا کے آرون گوین اور خواتین کا مقابلہ برطانیہ کی راشیل ایتھرٹن نے جیت لیا ، اٹلی میں ہونے والے ماؤنٹین بائیک ورلڈ کپ میں شاندار مقابلے دیکھنے کو ملے ، رائیڈرز نے پتھریلے اور ناہموار ٹریک پر اپنی مہارتوں کے جوہر دکھا کر شائقین سے خوب داد سمیٹی۔

(جاری ہے)

امریکہ کے آرون گوین نے سب سے پہلے فنش لائن عبور کر کے عالمی چیمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔ ایونٹ میں ہونے والی خواتین کی ریس میں صنف نازک نے بھی خطرناک راستوں پر اپنی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ کیا۔سب نے ایک دوسری پر برتری لے جانے کیلئے خوب ہاتھ پاؤں چلائے۔ برطانیہ کی راشیل ایتھرٹن نے سب سے زیادہ ایک ہزار چھ سو ساٹھ پوائنٹس کیساتھ پہلی پوزیشن حاصل کرتے ہوئے عالمی ٹائٹل جیت لیا۔