وفاقی دارالحکومت میں اینٹی نارکوٹیکس فورس نے منشیات کے عادی افراد کو نشہ سے چھٹکارا دلانے کیلئے خصوصی پروگرام کاآغاز کر دیا

پیر 24 اگست 2015 20:39

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) وفاقی دارالحکومت میں اینٹی نارکوٹیکس فورس کے ماڈل مراکز نے منشیات کے عادی افراد کو نشہ سے چھٹکارا دلانے کے لئے خصوصی پروگرام کاآغاز کر دیا تاکہ وہ معمول کی زندگی گزارنے کے قابل ہو سکیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق اینٹی نارکوٹیکس فورس اسلام آباد کوئٹہ اور کراچی میں بھی ایسے مراکز چلا رہی ہے۔

اسلام آباد کے مراکز میں 45 بستروں کی گنجائش ہے۔ اس کو حکومت فنڈنگ کیس کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

کراچی کا مراکز 55 بستروں پر مشتمل ہے جو اپنی مدد آپ ڈونرز کی مدد سے چلایا جا رہا ہے۔ داخلہ ڈویژن کے ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ مراکز مفت علاج‘ رہائش اور دیگر سہولیات نشے کے عادی افراد کو مہیا کر رہے ہیں اور 45 دن کے علاج کے بعد مکمل فالواپ کیا جاتا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومتیں پرائمری اور سکینڈری سطح کے اسپتال بھی مختلف اضلاع میں چلا رہی ہے جہاں پر میڈیکل اور علاج مفت کیا جاتا ہے۔ یہ علاج بھی قومی انٹی نارکوٹیکس کے پالیسی کے تحت ہوتا ہے۔

متعلقہ عنوان :