`سیکرٹری سپریم کورٹ بارکا سپریم کورٹ میں بیٹھنے والے ایڈووکیٹس آن ریکارڈ کو نوٹس

اے او آرز اپنے منشی اور کلرک کے بارے تفصیلات بار آفس میں جمع کرائیں تاکہ منشیوں کی فہرست میں ان ناموں کو شامل کیا جا سکے`

پیر 24 اگست 2015 21:06

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) سیکرٹری سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری محمود مقصود احمد نے سپریم کورٹ میں بیٹھنے والے تمام ایڈووکیٹس آن ریکارڈ کو نوٹس جاری کیا ہے جس میں کہا گیا ہے کہ سپریم کورٹ بار انتظامیہ کو منشیوں اور کلرکوں کے حوالے سے کئی شکایات موصول ہوتی ہیں جن کا کسی اے او آر سے تعلق نہیں مگر وہ پھر بھی اے او آر کے کمرے میں موجود رہتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے ان اقدامات کو بروئے کار لایا جائے۔ ایڈووکیٹ آن ریکارڈ کو صرف ایک منشی اے آو آر کمرے میں بٹھانے کی اجازت ہے جبکہ دفتر کا وقت 4 بجے شام تک ہے اس کے بعد کسی کو بھی اے او آر کمرے میں بیٹھنے کی اجازت نہ ہو گی۔ اے او آرز اپنے منشی اور کلرک بارے تفصیلات بار آفس میں جمع کرائیں تاکہ منشیوں کی فہرست میں ان ناموں کو شامل کیا جا سکے

متعلقہ عنوان :