پاک بحریہ کے سربراہ سے زیمبیا کی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات؛‘ پیشہ وارانہ امور اور مشترکہ تربیتی پروگرامز پر تبادلہ خیال

پیر 24 اگست 2015 21:11

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) پاک بحریہکے سربراہ ایڈمرل ذکاء الله سے زیمبیا کی فضائیہ کے سربراہ کی ملاقات‘ ملاقات میں باہمی دلچسپی ‘ پیشہ وارانہ امور اور مشترکہ تربیتی پروگرامز پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

(جاری ہے)

پاک بحریہ کے ترجمان کے مطابق زیمبیا کی فضائیہ کے سربراہ نے پیرکے روز پاک بحریہ کے ہیڈ کوارٹر میں ایڈمرل ذکاء الله سے ملاقات کی جس میں دونوں راہنماؤں کے درمیان دو طرفہ اور باہمی دلچسپی اور پیشہ ورانہ امور اور پاکستان اور زیمبیا کی مشترکہ مشقوں اور تربیت کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :