حیدر عباس رضوی کو ایم کیو ایم کے شعبہ انٹرنیشنل کمیونیکشن کی سربراہی سے ہٹا دیا گیا

muhammad ali محمد علی پیر 24 اگست 2015 21:29

حیدر عباس رضوی کو ایم کیو ایم کے شعبہ انٹرنیشنل کمیونیکشن کی سربراہی ..
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اگست 2015 ء) حیدر عباس رضوی کو ایم کیو ایم کے شعبہ انٹرنیشنل کمیونیکشن کی سربراہی سے ہٹا دیا گیاہے۔ تفصیلات کے مطابق ایم کیو ایم کی رابطہ کمیٹی کی جانب سے ایم کیو ایم کے شعبہ انٹرنیشنل کمیونیکشن کے سربراہ حیدر عباس رضوی کو ان کے عہدے سے ہٹا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

حیدر عباس رضوی کو شعبہ انٹرنیشنل کمیونیکشن کی سربراہی سے ہٹا کر سینٹرل ایگزیکٹیو کونسل میں شامل کرلیا گیاہے۔ شعبہ انٹرنیشنل کمیونیکشن سے فیصل سبزواری کو بھی ہٹا دیا گیا ہے۔