الیکشن کمیشن نے شہید شجاع خانزادہ کی خالی نشست پی پی 16میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کر دیا
اسپیکر پنجاب اسمبلی نے ضمنی انتخابات کیلئے درخواست بھجوائی تھی،پولنگ کیلئے6اکتوبر کی تاریخ کا اعلان مسلم لیگ (ن) نے امیدوار لانے کے لئے مشاورت شروع کر دی ہے ،آئندہ چند روز میں حتمی اعلان کر دیا جائیگا‘ ذرائع
پیر 24 اگست 2015 21:49
اسلام آباد/لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء ) الیکشن کمیشن نے کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی شہادت سے خالی ہونے والی پنجاب اسمبلی کی نشست پی پی 16اٹک میں ضمنی انتخاب کا شیڈول جاری کردیا، پولنگ چھ اکتوبر کو ہوگی۔اسپیکر پنجاب اسمبلی کی طرف سے صوبائی وزیر داخلہ کرنل (ر) شجاع خانزادہ کی شہادت کے بعد خالی ہونے والی نشست پر پی پی 16پر ضمنی انتخابات کے لئے الیکشن کمیشن کو درخواست بھجوائی گئی تھی ۔
الیکشن کمیشن نے درخواست کا جائزہ لینے کے بعد ضمنی انتخابات کے لئے شیڈول جاری کر دیا ہے جس کے مطابق پی پی 16میں ضمنی انتخاب کے لیے امیدوار کاغذات نامزدگی آٹھ سے نو ستمبر کو جمع کروا سکتے ہیں۔ نامزدگی فارم کی جانچ پڑتال کا عمل دس سے گیارہ ستمبر کو مکمل کیا جائے گا۔(جاری ہے)
امیدوار کے کاغذات کی منظوری اور مسترد ہونے کے خلاف اپیلیں چودہ ستمبر کو دائر کی جا سکیں گی۔
اپیلوں پر فیصلے سولہ ستمبر کو کیے جائیں گے۔ سترہ ستمبر کو امیدوار دستبردار ہوسکیں گے اور اسی روز حتمی فہرست بھی آویزاں کی جائے گی۔ پولنگ چھ اکتوبر کو ہوگی۔ ذرائع کے مطابق مذکورہ حلقے میں ضمنی انتخابات کیلئے شیڈول کا اعلان ہونے کے بعد مسلم لیگ (ن) نے امیدوار لانے کے لئے مشاورت شروع کر دی ہے اور آئندہ چند روز میں حتمی اعلان کر دیا جائے گا ۔واضح رہے کہ شہید کرنل (ر) شجاع خانزادہ کے صاحبزادے نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھاکہ اگر قیادت نے والد کی خالی ہونے والی نشست پر الیکشن لڑنے کی پیشکش کی تو اپنے خاندان اورحلقے کی عوام سے مشاورت کے بعد فیصلہ کروں گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.