نیشنل ایکشن پلان سے جوکامیابیاں حاصل ہوئیں اس میں ہماری قومی تاریخ میں بہت کم مثال ملتی ہے،پرویزرشید

پلان کا کوئی کام تاخیر کاشکار نہیں ہوا، پاکستان نے جوکامیابیاں حاصل کی ہیں ان کا عالمی سطح پراعتراف کیاجاتا ہے،وفاقی وزیراطلاعات ونشریات

پیر 24 اگست 2015 22:27

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) وفاقی وزیر اطلاعات ونشریات سینیٹرپرویزرشید نے کہاہے کہ نیشنل ایکشن پلان کے تحت جوکامیابیاں حاصل ہوئی ہیں اس میں ہماری قومی تاریخ میں بہت کم مثال ملتی ہے اس پلان کا کوئی کام تاخیر کاشکار نہیں ہوا، پاکستان نے جوکامیابیاں حاصل کی ہیں ان کا عالمی سطح پراعتراف کیاجاتا ہے۔

(جاری ہے)

پیرکووفاقی کابینہ کے اجلاس کے بعد وزیرداخلہ چودھری نثارعلی خان اورپی آئی اوراؤ تحسین کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراطلاعات نے کہاکہ نیشنل ایکشن پلا ن کے تحت حوالے سے پرنٹ میڈیا اور الیکٹرانک میڈیا میں بہت کچھ پڑھنے اورسننے کو ملتا ہے کچھ حقائق کے مطابق ہوتا ہے کچھ حقائق کے برعکس ہوتا ہے نیشنل ایکشن پلان ہماری قومی زندگی کا وہ حصہ ہے جوتابناک ہے پچیس سالوں میں پاکستان جن مسائلوں سے دوچار ہوچکا تھا اور دہشتگردی کاعفریت ہمارے گلے پڑ چکا ہے پاکستان کی سیاسی جماعتوں ،فوج ،سول سوسائٹی اور میڈیا سب نے ملکرفیصلہ کیا کہ ملک کو دہشتگردی سے پاک کرنا ہے اس ایکشن پلان کے بننے سے آج تک جتنی کامیابی ہوصل ہوئی ہے اور جو اقدامات کئے گئے ہیں اس کاہماری قومی زندگی میں بہت کم مثال ملتی ہے سڑک تعمیر ہورہی ہو تو اس میں تاخیر ہوجاتی ہے مگر نیشنل ایکش پلان کاکوئی کام تاخیر کاشکارنہیں ہوا آج کا پاکستان زیادہ پرامن اورمحفوظ ہے پاکستان نے دہشتگردی کیخلاف جو کامیابیاں حاصل کی ہیں ا ن کااعتراف عالمی سطح پرکیاجاتا ہے انہوں نے کہاکہ وزیرداخلہ چودھری نثار نے دہشتگردی کیخلاف کام کوخاموشی کے ساتھ جاری رکھا جس کے ثمرات آج پاکستان کو مل رہے ہیں وزیرداخلہ نے کابینہ کو تفصیلی بریفنگ دی جو اتنی کامیاب تھی کہ کابینہ کے کسی رکن نے اس پرسوال نہیں کیا سب اس سے مطمئن تھیے۔

متعلقہ عنوان :