الیکشن ٹربیونل نے انصاف نہیں کیا،سپریم کورٹ سے ریلیف مل گیا تو دوبارہ سپیکر قومی اسمبلی بن جاؤں گا ، ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کی مشینری کی قیمت مجھ پر ڈال دی، کل عمران خان کی گاڑی کے پٹرول کا خرچہ بھی مجھ سے نہ مانگ لیاجائے، سپیکر شپ یا کسی عہدے کی خاطر عزت خراب نہیں کروں گا
مسلم لیگ(ن) کے رہنما سردار ایاز صادق کی نجی ٹی وی سے گفتگو
پیر 24 اگست 2015 22:32
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) مسلم لیگ(ن) کے رہنماء سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ الیکشن ٹربیونل نے میرے ساتھ انصاف نہیں کیا، مستقبل کا فیصلہ کرلیا، پارٹی قیادت کے ساتھ مشورہ باقی ہے،سپریم کورٹ سے ریلیف مل گیا تو دوبارہ سپیکر قومی اسمبلی بن جاؤں گا، الیکشن کمیشن کو 2018ء کے الیکشن کی تیاری شروع کر دینی چاہیے، الیکشن ٹربیونل نے الیکشن کمیشن کی مشینری کی قیمت مجھ پر ڈال دی، کل کو عمران خان کی گاڑی میں پٹرول ڈلوانے کا خرچہ بھی مجھ سے نہ مانگ لیاجائے ۔
پیرکو نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے سردار ایاز صادق نے کہا کہ ہم نے الیکشن ٹربیونل کے معطل کئے گئے آرڈر کو بھی مان لیا ہے، اب میں اپنی لیڈر شپ سے مشورہ کئے بغیر تو بیان نہیں کر سکتا، میرے لئے میری اور پارٹی کی عزت اہم ہے، میں اسپیکر شپ یا کسی عہدے کی خاطر عزت خراب نہیں کروں گا، یہ وقتی تھی ہمیشہ کیلئے نہیں، میں نے کبھی اس سے دل نہیں لگایا، میرے لئے اس میں بھی بہتری ہے۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
-
بانی پی ٹی آئی فوجی قیادت کے ساتھ مذاکرات چاہتے لیکن کوئی جواب نہیں آیا
-
ہم مذاکرات صرف فوج، آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس آئی کے ساتھ کریں گے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.