اقتدار میں آکر نظام کی اصلاح ،جمہوریت میں استحکام اور اداروں کو موثر انداز میں عوامی خدمت پر مامور کرینگے ،تحریک انصاف ملک میں جمہوریت کے استحکام، آئین کی بالادستی اور عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کیلئے کوشاں ہے ، تحریک انصاف کا پیغام بڑی تیزی سے ملک کے کونے کونے تک پھیل رہا ہے ، پارٹی کو عوام میں مقبولیت مل رہی ہے
تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی بہاولنگر اور راجن پور سے پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کرنے والے رہنماؤں سے گفتگو
پیر 24 اگست 2015 22:35
اسلام آباد ( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء ) تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے بہاولنگر اور راجن پور سے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے سیاسی رہنماؤں کا خیر مقدم کیا ہے اور تحریک انصاف میں ان کی شمولیت کے فیصلے کو سراہا ہے اور کہاہے کہ پاکستان تحریک انصاف واحد جماعت ہے جو ملک میں جمہوریت کے استحکام، آئین کی بالادستی اور عدل و انصاف پر مبنی معاشرے کے قیام کیلئے کوشاں ہے ، تحریک انصاف کا پیغام بڑی تیزی سے ملک کے کونے کونے تک نہ صرف پھیلا رہا ہے بلکہ اسے عوام میں مقبولیت اور پذیرائی بھی مل رہی ہے۔
تحریک انصاف کا مستقبل روشن ہے، اقتدار میں آکر نہ صرف نظام کی اصلاح کرینگے بلکہ جمہوریت میں استحکام اور اداروں کو موثر انداز میں عوام کی خدمت پر مامور کرینگے۔(جاری ہے)
وہ پیر کو جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے پیپلزپارٹی کے تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کرنے والے نئی پارٹی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران گفتگو کررہے تھے ۔ مرکزی میڈیا ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق چیئرمین تحریک انصاف سے ملاقات کرنے والے وفد میں NA191 سے پیپلز پارٹی کے ٹکٹ ہولڈر ڈاکٹر مظہر اقبال چوہدری، مسلم لیگ نواز کے ٹکٹ ہولڈر عبدالرشید، پی پی 284سے صوبائی اسمبلی اسمبلی کے امیدوار چوہدری شاہد انجم اور پی پی 248راجن پور سے سابق رکن قومی اسمبلی سردار اطہر حسین خان گورچانی شامل تھے۔
اس موقع پر پاکستان تحریک انصاف کے نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قریشی اور سنٹرل آرگنائزر جہانگیر ترین بھی موجود تھے۔ دوسری جانب جنوبی اضلاع سے تعلق رکھنے والے پاکستان تحریک انصاف کے ضلعی آرگنائزرز نے نیشنل آرگنائزر شاہ محمود قریشی کی سربراہی میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان سے ملاقات کی اور تنظیم سازی، پارٹی امور اور آئندہ بلدیاتی انتخابات کی تیاری کے حوالے سے انہیں آگاہ کیا۔ ملاقات کے دوران ملک کی مجموعی سیاسی صورتحال اور دیگر پارٹی امور پر بھی مفصل انداز میں تبادلہ خیال کیا گیا۔ چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے اس موقع پر جنوبی اضلاع سے تعلق رکھنے والے پارٹی عہدیداران کو اتحادو اتفاق سے کام لینے اور مل جل کر پارٹی کو منظم کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف اپنی جدوجہد کے فیصلہ کن دور میں داخل ہو چکی ہے، وقت آن پہنچا ہے کہ تمام اختلافات بالائے طاق رکھتے ہوئے پوری محنت اور لگن سے پارٹی کو ملک بھر خصوصاً جنوبی پنجاب میں منظم کیا جائے اور قوم کو روایتی سیاست کے چنگل سے آزاد کروانے کی راہ نکالی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
ہم اربوں ڈالر یوکرین اور روس کے کسانوں کو تو دے دیتے ہیں تاہم چند ہزار اپنے کسانوں کو نہیں دے رہے
-
ہم نئی جماعت نہیں لا رہے،بس ملک کو ایک نئی سوچ کی ضرورت ہے
-
وہ ڈاکو جنہوں نے گندم امپورٹ کی، جو کسان کے گلے پر چھری پھیر رہے ہیں انہیں اسلام آباد میں الٹا لٹکائیں
-
اگر انتخابی نظام اور نئے الیکشن کی بات ہوتی ہے توسب بات کریں گے
-
SECP ایس ا ی سی پی کا انشورنس سیکٹر میں IFRS 17 لاگو کرنے پر زور
-
میں اگر پروآرمی یا پروانسٹیٹیوٹ ہوں تو میں بالکل پرو آرمی ہوں
-
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین بزنس مین گروپ محمد زبیر موتی والا کی سربراہی میں کراچی چیمبر کے وفد کی ملاقات، پاکستان میں کاروباری برادری کو درپیش مختلف مسائل کے حوالے سے بریفنگ
-
آصف علی زرداری سے آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز کی ملاقات
-
کسی عمومی کمیٹی کے اوپر خصوصی کمیٹی کی تشکیل درست نہیں ،سپیکر قومی اسمبلی
-
متحدہ عرب امارات میں پاکستان سفارت خانہ ابوظہبی کی جانب سے یوم پاکستان کی مناسبت سے استقبالیہ کا اہتمام
-
بے ضابطگیوں اور آزادانہ مشاہدے پر پابندیوں نے انتخابی عمل پر شکوک و شہبات کو بڑھا دیا
-
ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کا دورہ اسلام آباد،پاک ایران کا مشترکہ اعلامیہ جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.