مسلسل عدم حاضری ، اسلام آباد ہائیکورٹ نے ڈاکٹر شہناز ریاض کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے

پیر 24 اگست 2015 22:41

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ڈائریکٹر جنرل فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشن ڈاکٹر شہناز ریاض کے قابل ضمانت وارنٹ جاری کردیئے ہیں۔

(جاری ہے)

اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نور الحق قریشی نے مسلسل عدم حاضری پر ڈی جی فیڈرل ڈائریکٹوریٹ آف ایجوکیشنکے یہ وارنٹ جاری کئے ہیں ۔ ڈی جی 50 لاکھ روپے کے مچلکوں کے عوض ضمانت کرواسکتی ہیں اور عدالت میں آئندہ پیشی پر ثبوت بھی پیش کرنا ہوگا کہ وہ کیوں عدالت میں پیش نہیں ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :