این اے 19کے ضمنی الیکشن میں بائیومیٹرک نظام کاتجربہ انتہائی کامیاب رہا،الیکشن کمیشن

آئندہ عام انتخابات میں بائیومیٹرک نظام متعارف کروائیں گے،بیان

پیر 24 اگست 2015 22:41

این اے 19کے ضمنی الیکشن میں بائیومیٹرک نظام کاتجربہ انتہائی کامیاب ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے کہاہے کہ حلقہ این اے 19میں بائیومیٹرک نظام کے تحت الیکشن کروانے کاتجربہ انتہائی کامیاب رہا،30پولنگ اسٹیشنزپربائیومیٹرک مشینیں نصب کی گئی تھیں جن پر41فیصدٹرن آؤٹ رہا،آئندہ عام انتخابات میں بائیومیٹرک نظام متعارف کروائیں گے۔تفصیلات کے مطابق پیرکے روزالیکشن کمیشن سے جاری ہونے والے بیان میں کہاگیاہے کہ حلقہ این اے 19میں بائیومیٹرک نظام کے تحت الیکشن کروانے کاتجربہ کامیاب رہا،30پولنگ اسٹیشنوں پربائیومیٹرک مشینیں نصب کی گئیں جہاں پر60پولنگ بوتھ تھے ،ان 60پولنگ بوتھ پربائیومیٹرک نظام کے تحت پولنگ کروائی ہے ،حلقے میں بائیومیٹرک کے ذریعے 37ہزار924ووٹرزرجسٹرڈتھے جن میں 15ہزار723ووٹروں نے بائیومیٹرک کے ذریعے ووٹ کاسٹ کیا۔

(جاری ہے)

الیکشن کمیشن کے مطابق بائیومیٹرک کے ذریعے ٹرن آؤٹ 41فیصدرہا،واضح رہے کہ ملکی تاریخ میں پہلی بار16اگست کوحلقہ این اے 19میں بائیومیٹرک کے ذریعے 30پولنگ اسٹیشنوں پرووٹنگ کرائی گئی ،الیکشن کمیشن نے کہاہے کہ آنے والے عام انتخابات میں بائیومیٹرک نظام پورے ملک میں متعارف کروائیں گے۔یاد رہے کہ تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان کا مطالبہ تھا کہ عام انتخابات کیلئے بائیو میٹرک سسٹم استعمال کیا جائے۔

متعلقہ عنوان :