وزیر اعلی پنجاب کا ٹی وی فنکار فرید خان کے خاندان کے لئے 10 لاکھ روپے کی مالی امداد

پنجاب حکومت کی طرف سے عمران گورائیہ نے مرحوم کی اہلیہ کو چیک دیا ، بچوں کی تعلیم کے لئے بھی یقین دہانی

پیر 24 اگست 2015 23:01

وزیر اعلی پنجاب کا ٹی وی فنکار فرید خان کے خاندان کے لئے 10 لاکھ روپے ..

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 24 اگست۔2015ء) وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کی طرف سے معروف ٹی وی فنکار فرید خان کے خاندان کے لئے 10 لاکھ روپے کی مالی امداد کا چیک میڈیا ایڈوائزر عمران علی گورائیہ نے مرحوم کے اہل خانہ کو پیش کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے عمران گورائیہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب نے فرید خان کی بیماری کی خبر ایک نجی ٹی وی چینل پر نشر ہوتے ہی نوٹس لیا تھا اور مرحوم فرید خان کی بیماری کے وقت ان کے علاج اور دیگر ضروریات کو پورا کرنے کا اعلان کیا گیا تھا ۔

لیکن زندگی نے انہیں مہلت نہ دی لیکن محمد شہباز شریف نے اپنے وعدے کو پورا کرتے ہوئے پنجاب حکومت کی طرف سے مرحوم کے خاندان کی مالی مدد کو عملی جامہ پہنایا ہے اور انہیں خصوصی طور پر اس مقصد کے لئے کراچی بھیجا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

عمران علی گورایہ نے بیوہ کو چیک دیتے ہوئے ان کے بچوں کی تعلیم اور دیگر ضروریات زندگی کے لئے آئندہ بھی ہر ممکن تعاون کا یقین د لایا ۔

فرید خان کی بیوہ نے دکھ کی اس گھڑی میں پنجاب حکومت کی طرف سے مالی امداد پر وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کا شکریہ ادا کیا جنہوں نے عملی طور پر ان کے دکھ اور غم کی دلجوئی کی ہے ۔ فرید خان مرحوم کے صاحبزادے ارحم خان بھی اس موقع پر موجود تھے ،جنہوں نے وزیر اعلی پنجاب محمد شہباز شریف کے لئے خصوصی طو رپر شکریے کا اظہار کیا ۔

متعلقہ عنوان :