کراچی میں 26 اگست سے 26 گرین بسوں کی سروس کا آغاز کیا جائے گا

muhammad ali محمد علی پیر 24 اگست 2015 23:16

کراچی میں 26 اگست سے 26 گرین بسوں کی سروس کا آغاز کیا جائے گا
کراچی(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 24 اگست 2015 ء) کراچی میں 26 اگست سے 26 گرین بسوں کی سروس کا آغاز کیا جا رہا ہے۔ تفصیلات کے مطابق بلدیہ کراچی کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ 26 اگست سے کراچی میں 26 گرین بسوں کی سروس کا آغاز کردیا جائے گا۔

(جاری ہے)

بسیں کے ایم سی کے مکمہ ٹرانسپورٹ کی نگرانی میں چلائی جائیں گی۔ بسیں سرجانی ٹاوَن سے ٹاور تک چلائی جائیں گی جن کا کرایہ 20 روپے ہوگا۔ ایڈمنسٹریٹر کراچی نے بتایا ہے کہ بس سروس کا آغاز وزیراعلی سندھ قائم علی شاہ کی ہدایت پر کیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :