ویلٹا سائیکل ریس میں کولمبیا کے ستیبن شاویس نے برتری حاصل کرلی

منگل 25 اگست 2015 11:00

ویلٹا سائیکل ریس میں کولمبیا کے ستیبن شاویس نے برتری حاصل کرلی

بارسلونا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اگست۔2015ء) سپین میں ویلٹا سائیکل ریس کی دوسری سٹیج میں کولمبیا کے سائیکلسٹ ستیبن شاویس نے برتری حاصل کر لی ۔

(جاری ہے)

ویلٹا سائیکل ریس کی دوسری سٹیج میں دنیا بھر سے شامل نامور اور ماہر رائیڈرز بہت پرجوش نظر آئے ، مداحوں کی بڑی تعداد اپنے پسندیدہ سائیکلسٹس کو دیکھنے کیلئے ٹریک پر موجود تھی ۔ کولمبیا کے ستیبن شاویس نے کرس فروم سے برتری چھین کر دوسری سٹیج اپنے نام کی ۔ انہوں نے مقررہ فاصلے کو 3 گھنٹے 57 منٹ اور 25 سیکنڈز میں عبور کیا ، ریس میں دوسرا نمبر ہالینڈ کے ٹام ڈوملن اور تیسرا آئر لینڈ کے نیکولس روچی کا رہا ۔