ویمن کبڈی ٹیم کی کھلاڑی کو گولی مارنے والا نوجوان دم توڑ گیا

منگل 25 اگست 2015 11:05

ویمن کبڈی ٹیم کی کھلاڑی کو گولی مارنے والا نوجوان دم توڑ گیا

فیصل آباد (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار25اگست۔2015ء) کبڈی کی بین الاقوامی کھلاڑی کو فائرنگ کرکے زخمی کرنے والا نوجوان مقامی ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کبڈی کی بین الاقوامی کھلاڑی صباء کو اویس کالونی میں واقع ا س کے اپنے گھر میں ایک محلہ دار عمران نے فائرنگ کر شدید زخمی کر دیا تھا جس کے بعد ملزم عمران نے بعد میں خود کوبھی گولی مارلی تھی ۔ دونوں زخمی الائیڈ ہسپتال میں زیر علاج تھے تاہم عمران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے ہسپتال میں دم توڑ گیا ۔ دوسری جانب صبا کی حالت خطر ے سے باہرہے ۔