کرکٹ سے ریٹائرمنٹ،کمار سنگاکارا کو برطانیہ میں سری لنکا کا سفیر بننے کی پیشکش کر دی گئی
منگل 25 اگست 2015 11:11
کولمبو(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء ) سری لنکن بلے باز کمار سنگاکارا کو اپنی ریٹائرمنٹ کے اگلے ہی روز برطانیہ میں سری لنکا کا سفیر بننے کی پیشکش کر دی گئی ہے۔سنگاکارا کو گزشتہ روز ہزاروں سری لنکن شائقین اور وی آئی پیز نے سری لنکا اور بھارت کی ٹیموں کے کولمبو میں کھیلے گئے درمیان دوسرے ٹیسٹ کے آخری روز عالمی کرکٹ سے رخصت کیا۔
سری لنکا کے صدر میتھریپالا نے اس کی اختتامی تقریب کے دوران کمارا سنگاکارا سری لنکا کے لیے باعث فخر قرار دیا۔انگلش کاوٴنٹی میں سرے کی نمائندگی کرنے والے سنگاکارا نے فوری طور پر سفارتی عہدے پر سری لنکا صدر کو کوئی جواب نہیں دیا تاہم بعد ازاں رپورٹرز سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ وہ اس بات کے لیے بالکل بھی تیار نہیں تھے۔(جاری ہے)
سنگاکارا نے کہا کہ یہ میرے لیے حیران کن تھا۔
مجھے اس بارے میں ابھی سوچنا ہے اور اس حوالے سے صدر مملکت کے ساتھ مزید بات کرنی ہے۔اس موقع پر 37 سالہ بلے باز اپنے جذبات پر بھی قابو نہ رکھ سکے اور اپنے 15 سالہ کیریئر کے دوران بھرپور تعاون کرنے پر والدین کا شکریہ ادا کرتے نظر آئے۔سنگاکارا ٹیسٹ کرکٹ میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرنے والے پانچویں کھلاڑی ہیں۔ انھوں نے 134 ٹیسٹ میچوں میں 57.40 کی اوسط سے 12،400 رنز بنائے جس میں ایک ٹرپل سنچری سمیت 38 سنچریاں شامل ہیں۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
انگلینڈ کے دورے کے لیے پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کا اعلان
-
پاکستان میں ٹیبل ٹینس کیلئے دنیائے ٹیبل ٹینس کے نامورکوچ وجیراکرماسنگھے کے ساتھ معاہدہ ہوگیا
-
ٹی20 ورلڈکپ 2024؛ پاک بھارت ٹیمیں سیمی فائنل تک نہیں پہنچیں گی،مائیکل وان
-
دورہ آئرلینڈ اورانگلینڈ کیلئے پاکستان کے اسکواڈ کا اعلان کل کیا جائیگا
-
ویمن ٹیم کے لیے بھی غیرملکی کوچ تلاش کررہے ہیں، محسن نقوی
-
ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے افغانستان ٹیم کا اعلان،راشد خان قیادت کریں گے
-
پرائم منسٹر ٹیلنٹ ہنٹ یوتھ نیشنل ٹیبل ٹینس لیگ جاری، پنجاب اور خیبر پختونخوا آگے
-
چیمپئنز ٹرافی،بھارتی ٹیم کے میچز ایک ہی شہر میں رکھنے کی تجویز
-
آئی سی سی رینکنگ: ٹی ٹوئنٹی میں بابر کی ایک درجے ترقی، رضوان کا تیسرا نمبر
-
امریکا میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ، پاک بھارت ٹاکرا، پِچ کی تنصیب کا کام جاری
-
مستقبل کے بارے میں خوف اور خدشات کا شکار نہ ہوں اور اللّٰہ تعالیٰ پر بھروسہ رکھیں، ثانیہ مرزا کا مستقبل کیلئے فکر مند لوگوں کو پیغام
-
انگلینڈ کے دورے کیلئے پاکستان ویمنزکرکٹ ٹیم کا اعلان
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.