باغ آزاد کشمیر ---شہداء نانگا پیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ 3ستمبر سے بیس بگلہ میں شروع ہو گا

منگل 25 اگست 2015 11:11

باغ آزاد کشمیر ---شہداء نانگا پیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ 3ستمبر سے ..

باغ/بیس بگلہ (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء)آزاد کشمیر کے ضلع باغ اور تحصیل دھیرکوٹ کے سنگم پر واقع پرفضا مقام اور غازیوں اور شہیدوں کی سرزمین بیس بگلہ میں شہداء نانگا پیر میموریل والی بال ٹورنامنٹ 3ستمبر سے شروع ہو گا-ٹورنامنٹ میں شرکت کیلئے کئی ٹیموں کو دعوت نامے ارسال کئے جا رہے ہیں-والی بال ٹورنامنٹ علاقے کی مشہور گیم ہے اس موقع پر عوام کا جم غفییر ہوتا ہے جس میں گرد ونواح اور دور دراز سے سینکڑوں لوگ شرکت کرتے ہیں-یہ ٹورنامنٹ 1995ء کو شروع کیا گیا تھا جوہر سال تسلسل کے ساتھ اب تک جاری وساری ہے-ٹورنامنٹ کی آرگنائزنگ کمیٹی میں شامل عمیر حیدر‘ راجہ بشیر خان‘راجہ حنیف خان‘ سید راشد شاہ‘ سردار نسیم خان‘ راجہ بابر خان‘ راجہ ندیم اور دیگر نے ایک اجلاس منعقد کیا جس میں ٹورنامنٹ کے انعقاد کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا اوراجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ ٹورنامنٹ کی ونر اور رنر ٹیم کو ٹرافی کے ساتھ نقد انعام دیا جائے گا-اس ٹورنامنٹ کا مقصد 1947ء کے شہداء کی قربانیاں نئی نسل تک منتقل کرنا کہ ہمارے اسلاف نے کس مقصد کیلئے جانیں قربان کیں-