لاس اینجلس: ’معذوری کمزوری نہیں ہوتی‘ لاس اینجلس میں اسپیشل اولپک گیمزز میں تمغہ کانسی کی حامل گیارہ سالہ نایاب بی بی کی منفرد سوچ
سمیرا فقیرحسین منگل 25 اگست 2015 11:19
لاس اینجلس (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار. 25 اگست 2015 ء): امریکی شہر لاس اینجلس میں ہونے والے اسپیشل اولمپکس گیمز میں پاکستان کے لئے کانسی کا تمغہ جیتنے والی گیارہ سالہ نایاب بی بی سمجھتی ہے کہ معذوری کوئی کمزوری نہیں ہوتی، ان کا ماننا ہے کہ اگر خود پر یقین اور بھروسہ ہو تو کامیابی ضرور ملتی ہے۔ خیبر پختونخواہ کے ضلع صوابی سے تعلق رکھنے والی نایاب بی بی پیدائشی طور پر ایک ہاتھ سے معذور ہے لیکن اس کمسن بچی نے معذوری کے باوجود کھیل کے میدان میں پاکستان کا نام روشن کرتے ہوئے اسپیشل اولمپکس 2015ء میں دو سو میٹر کی دوڑ میں تیسری پوزیشن حاصل کرتے ہوئے کانسی کا تمغہ اپنے نام کیا۔ اس کے ساتھ ساتھ اس نے ریلی ریس میں چوتھی جبکہ 100میٹر ریس میں چھٹی پوزیشن حاصل کی۔
(جاری ہے)
نایاب کا کہنا ہے کہ تعلیم کے ساتھ ساتھ اس کو کھیل کود میں بھی دلچسپی تھی، جس کا موقع ملتے ہی اس نے بھرپور فائدہ اٹھایا، نایاب نے بتایا ’’میں اپنے سکول (خصوصی بچوں کا اسکول) میں شروع ہی سے کھیلوں میں حصہ لیتی تھی، مسلسل محنت کی وجہ سے مجھے اسکول کی طرف سے اسلام آباد، لاہور اور کراچی میں کئی مقابلوں کے لئے بھیجا گیا، جس میں عمدہ کارکردگی کی بناء پر میں امریکا کے لئے منتخب ہوئی۔‘‘خصوصی بچوں کے اسکول میں تیسری جماعت کی طالبہ نایاب بی بی کہتی ہے کہ اس کو اسکول میں سکھایا گیا ہے کہ معذوری کو کبھی بھی رکاوٹ مت بناؤ، خود اعتمادی اور لگن سے ہر مقصد حاصل کیا جا سکتا ہے، نایاب نے کہا’’اسی بات پر عمل کرتے ہوئے میں نے پوری دنیا کے خصوصی افراد میں تیسری پوزیشن حاصل کی ہے۔‘‘ نایاب کے والد سمیع الحق اپنی بچی کی کامیابی سے بہت خوش ہیں، ان کے بقول، ’’نایاب بہت چھوٹی تھی، جب مجھے ڈاکٹر نے اس کی لا اعلاج بیماری کے بارے میں بتایا تو میری آنکھوں میں آنسو آگئے تھے۔ گیارہ سال بعد میری آنکھیں دوبارہ نم ہوگئیں، لیکن اس مرتبہ یہ نایاب کی کامیابی کی خوشی میں تھیں۔‘‘سمیع الحق کہتے ہیں کہ وہ ایک غریب دوکاندار ہیں، انہوں نے غربت میں بھی اپنی بچی کی ہر جائز خواہش پوری کرنے کی ہے،نایاب کے والد نے کہا ’’مجھے کو فخر ہے کہ میری بیٹی نے معذور ی کے باوجود پوری دنیا میں پاکستان کا نام روشن کیا ہے۔‘‘ ان کے مطابق گو کہ اس معاشرے میں لڑکیوں کے کھیل کود میں حصہ لینے کو اچھی نگاہ سے نہیں دیکھا جاتا لیکن نایاب کے ساتھ، خاندان کے ساتھ ساتھ ملک بھر کے لوگوں کی دعائیں اور پیار ہے، ’’نایاب مستقبل میں اس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی اور پشتون لڑکیوں کے لئے ایک رول ماڈل ہو گی۔‘‘نایاب بی بی کے بڑے بھائی عبداللہ کہتے ہیں کہ ان کو یقین ہی نہیں ہو رہا تھا کہ ان کی بہن امریکا تک جائے گی،’’ہم امریکا کا صرف خواب ہی دیکھ سکتے تھے، لیکن نایاب نے ثابت کردیا ہے کہ محنت سے ہر کام ہو سکتا ہے۔‘‘ عبداللہ کا کہنا تھا کہ ان کو نہایت خوشی ہوتی ہے جب لوگ اس کی بہن کو ہیر یا چیمپئن کہہ کر مخاطب کرتے ہیں۔
تعلیم سے محبت اور لگاؤ کی وجہ سے نایاب نے اپنے میڈلز اور کامیابی آرمی پبلک اسکول پشاور کے شہداء کے نام کردیے ہیں۔ وہ کہتی ہے کہ آرمی پبلک اسکول کے بچوں کی قربانیوں کو بھلایا نہیں جا سکتا۔نایاب کہتی ہے کہ وہ آئندہ بھی کھیل کے میدان میں پاکستان کی نمائندگی کر کے ملک کا نام روشن کرے گی۔ دوسرے معذور افراد کو مخاطب کرتے ہوئے نایاب کا کہنا تھا، ’’کوئی بھی کام مشکل نہیں ہے، اپنی معذوری کو بھلا کر اپنی تمام توجہ اپنے مقصد پر لگائیں، کامیابی یقینی ہوگی۔‘‘
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.