بھارت میں سلمان خان کی وجہ سے جم اور فٹنس کلچر کو فروغ ملا‘ارباز خان

منگل 25 اگست 2015 11:42

بھارت میں سلمان خان کی وجہ سے جم اور فٹنس کلچر کو فروغ ملا‘ارباز خان

ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) بھارتی فلموں کے دبنگ ہیرو سلمان خان کے بھائی ارباز خان نے کہا ہے کہ بھارت میں سلمان خان کی وجہ سے جم اور فٹنس کلچر کو فروغ ملااور ان کی وجہ سے لوگ ورزش کی طرف آتے ہیں-میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ارباز خان نے کہا کہ سلمان خان نے ہی ملک میں جم کلچر متعارف کرایا اس سے پہلے لوگ اکھاڑوں میں جاتے تھے لیکن جدید قسم کی کوئی سہولت نہیں تھی-آج ہر جگہ جم نظر آتے ہیں نوجوان سلمان خان سے متاثر ہو کر صحت مند سرگرمیوں کی طرف آ رہے ہیں اس طرح سلمان خان بھارت میں جم کلچر کے بانی قرار دیئے جاسکتے ہیں- انہوں نے کہاکہ وہ خود صحت کے بارے میں کوئی احتیاط نہیں کرتے اور غیر صحت مندانہ کھانے بھی کھاتے رہتے ہیں لیکن اس کے باوجود ورزش کی وجہ سے ہی آج فٹ ہیں-

متعلقہ عنوان :