لاہور، تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، بند روڈ پر ناکہ بندی کے دوران بارودی مواد سے بھری گاڑی پکڑ لی گئی

منگل 25 اگست 2015 12:01

لاہور، تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام، بند روڈ پر ناکہ بندی کے دوران بارودی ..

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 25 اگست۔2015ء) لاہور پولیس نے شہر میں تباہی کا بڑا منصوبہ ناکام بنا دیا۔ بارود سے بھری گاڑی پکڑ لی گئی۔پولیس نے بند روڈ پر ناکہ لگا کر شہر میں داخل ہونے والی گاڑیوں کی چیکنگ کے دوران بارود سے بھری ایک گاڑی پکڑ لی۔

(جاری ہے)

اس گاڑی میں بارودی مواد کی چودہ بوریاں موجود تھیں۔پولیس نے گاڑی کے ڈرائیور سمیع اللہ کو گرفتار کر لیا ۔ ملزم سمیع اللہ نے ابتدائی تفتیش کے دوران بتایا کہ وہ گاڑی کراچی سے لے کر لاہور پہنچا ہے۔

متعلقہ عنوان :